• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹی آئی ایکٹ کا مقصد سرکاری اسپتالوں کا انتظام بہتر بنانا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس (ایم ٹی آئی) کا مقصد نجکاری نہیں بلکہ سرکاری اسپتالوں کا انتظام بہتر اور جدید طریقوں پر استوار کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سرکاری اسپتالوں کے لیے پی ٹی آئی کے اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہتر انتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کو بہتر سہولیات ملیں گی جبکہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں متعارف کرائے گئے اس ایکٹ کے تحت صوبے کے سرکاری اسپتالوں کا انتظام نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ آف گورنرز چلائے گا۔

تازہ ترین