• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب امان اللہ زہری ودیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی رکن غلام نبی مری‘ ضلع کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری‘ سینئر نائب صدر نوریز بلوچ‘ میرفاروق مری اور تاج مری نے کہاہے کہ پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے شہید نواب امان اللہ خان زہری‘ میر مر دان خان زہری ‘سکندر مگسی اور مشر ف زہری کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اس حوالے سے 22ستمبر کو کوئٹہ میں ہونے والاجلسہ عام اہمیت کا حامل ہے جس میں بلوچستان بھر سے پارٹی کارکنوں سمیت عوام بھرپور شرکت کرینگے رہنمائوں نے کہاکہ عوام 22ستمبر کے جلسہ عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
تازہ ترین