اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یوم دفاع کو اپنے شہدا اور غازیوں کے نام کرتے ہیں۔
یوم دفاع کی مناسبت سے جاری ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہاکہ ہم کشمیری قوم کی آزادی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی فوج اور بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ بہادر افواج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دیں، آج بھی پوری قوم اور فوج ہر دم تیار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان آپ کا ہے اور آپ پاکستان کے ہیں، کشمیر کے عوام کبھی بھی اپنے آپ کو تنہامحسوس نہ کریں۔