• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک اسنوکر چیمپئن شپ: بلال کو شکست، فائنل اسجد اقبال کے نام

پاکستان کے اسجد اقبال نے ہم وطن محمد بلال کو شکست دے کر پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں دونوں کیوئسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل فائنل اسجد نے سات ۔ چھ سے جیتا۔

ڈھاکہ میں ہونیوالی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل آل پاکستان معرکہ تھا، جس میں پاکستان کے دو ٹاپ کیوئسٹس محمد بلال اور اسجد اقبال مدمقابل تھے۔

دونوں پلیئرز نے کھیل میں بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ کبھی اسجد بازی لے جاتے تو کبھی بلال کو سبقت مل جاتی۔ مقابلہ چھ۔ چھ سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن فریم میں بھی دونوں کیوئسٹس نے خوب مہارت دکھائی ۔

ایک موقع پر بلال کو سنگل بال اور اسجد کو اسنوکر درکار تھا۔ اسجد نے بھرپور کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور پنک بال پر اسنوکر لگاکر بلال کو فاول پر مجبور کردیا اور اس کے بعد پنک اور بلیک بال پوٹ کرکے سات۔ چھ سے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل دونوں کیوئسٹس نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین