• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ماضی کے عظیم لیگ اسپنر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کرکٹ کے حلقوں میں ’باؤ‘ کے نام سے شہرت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے کرکٹ کے حلقوں میں فضا سوگوار ہوگئی۔

عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے، گُگلی اور فلپرز ان کی اسپشلسٹی تھی اور دور جدید میں اس فن کو زندہ کرنے میں ان کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

عبدالقادر چیف سلیکٹر بھی رہے اور لاہور میں کرکٹ اکیڈمی چلاتے تھے ان کے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان انڈر 19ٹیم کی نمائندگی کی۔ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل ان کے داماد ہیں۔

عبدالقادر جمعہ کی شب اسپتال لے جاتے ہوۓ حرکت قلب بند ہوجانے سے لاہور میں  انتقال کرگئے۔ عبدالقادر کی عمر 63برس تھی، انہوں نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عبدالقادر کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنرز میں ہوتا تھا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین