• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ سجاول پل سے بھاری گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی کے خلا ف ا حتجاج

ٹھٹھہ(نامہ نگار) دریائے سندھ پر قائم ٹھٹھہ سجاول پل پر سے بھاری گاڑیوں کے گزرنے پر عائد پابندی کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دریائے سندھ میں آنے والے سیلابی پانی کے دباؤ کے باعث کمزور ہونے والے منارکی بند کی مرمت کے لیے پتھر لیجانے والے ڈمپروں اور کراچی سے سجاول اور بدین جانے والی بسوں کے ڈرائیوروں نے ٹھٹھہ سجاول پل پر سے بھاری ٹریفک کے گزرنے پر عائد پابندی کے خلاف پل کے قریب گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کیا، اس موقع پر ڈرائیوروں غلام علی لغاری، انور علی، امید علی جاکھرو، محب سومرو و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تھر کول اتھارٹی کی جانب سے پل پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کے باعث ایک جانب مسافروں کو دشواریوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب منارکی بند کی مرمت کا کام کھٹائی میں پڑ گیا ہے جس کے باعث آئندہ آنے والے برساتی موسم میں دریا میں سیلابی پانی آنے سے سطح آب میں اضافے کے باعث نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ پتھر نکالنے کا کام بند ہونے کے باعث درجنوں مزدور بھی بیروزگار ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین