راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء نے اپنے خون سے وطن کے چمن کی آبیاری کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جنوری 2014میں جنوبی وزیر ستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن یحیی عبدالصمد ہاشمی کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر شہید کے والدو عزیز و اقارب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔