• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور چاند میں ایک ہی قدر مشترک ہے وہ یہ ہے کہ دونوں جگہ ہی ٹوائلٹس نہیں ہیں۔

ایسی بے شمار  پر مزاح میمز بھارت کے چاند مشن’چندریاں ٹو‘ کی ناکامی کے بعدسوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں۔

ٹوئٹر پر ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ بھارت کے اس مشن سے متعلق ہے وہیں پاکستان میں بھی ہیش  ٹیگ ’انڈیا فیل‘ ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔

ان ٹرینڈز کی مدد سے بھارت کی ناکامی پر مزاحیہ ٹوئٹس کئے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے گزشتہ دنوں بھارتی شخص کی ایک میم’بھائی سو، دو سو زیادہ لے لو بس لینڈ کروادو‘ شیئر کی ۔اس میم کے کیپشن میں لکھا کہ بھارتیوں کی یہی حالت ہے ۔


ایک صارف نے ابھی نندن کا’ چائے بہت شاندار تھی‘ والا جملہ چاند پر فِٹ کیا اور تصویر جاری کی جس میں لکھا کہ ’چندریا ٹو شاندار تھا پر یہاں بھارتیوں کے لیے چائے کا کوئی بندوبست نہیں‘

ایک مزاحیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ’چندریا ٹو سے رابطہ بحال ہوتے ہی جو آخری پیغام پہنچا وہ ’چائے بہت شاندار تھا‘  کا تھا۔

ایک تصویر میں چاند پر لکھا کہ بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے، پہلے ٹوائیلٹس بنائیں۔

ایک بھارتی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کی رن آؤٹ والی تصویر اور ساتھ ہی چندریا ٹو کے سگنل منقطع کی فوٹو اپلوڈ کی اور لکھا کہ 2019 میں بھارتیوں کو 2 بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کا یہ دوسرا خلائی مشن تھا جو ناکام ہوا اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا مشن ناکام ہو چکا ہے۔ایک میم میں صارف نے  ’تم سے نہ ہوپائے گا‘ ٹوئٹ کیا۔


تازہ ترین