لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے والد شہبازشریف و دیگر اہلخانہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے ان کے والد محمدشہبازشریف، اہلیہ اور بہنوں نے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔ اہلخانہ حمزہ شہباز کے لئے گھر سے کھانا بھی لائے تھے،شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے کیسز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔