• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کا لیڈی کانسٹیبل کے بیان پر ردعمل


وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا لیڈی کانسٹیبل کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ ہماری کانسٹیبل بہن جذباتی ہو رہی ہیں، ان کا جذباتی ہونا بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکیل صاحب نے بہت ہی گھٹیاحرکت کی ہے،یقین رکھیں کہ اس معاملے میں انصاف ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب جرم قابل ضمانت ہے تو اس پر ناقابل ضمانت کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں،ضمانت دینا عدالت کا استحقاق ہے، ہمیں عدالت کا احترام کرنا ہے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اہلکار کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ تھپڑ مارنے پر گولی مارنے کی دفعات لگائی جائے تو یہ بات غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نے بالکل ٹھیک آفر کی ہے کہ کسی کے پاس سچ ثابت کرنے کی ویڈیو ہے تو سامنے لے آئے،یقین رکھیں کہ اس معاملے میں انصاف ہوگا۔

تازہ ترین