• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر

معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر


لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، دو روز آئی سی یو میں رکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کمرے میں شفٹ کر دیا ہے۔

نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق زیرِ علاج معروف اداکار اور کامیڈین امان اللّٰہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث دو روز آئی سی یو میں رکھا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امان اللّٰہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق امان اللّٰہ کے گردے اور جگر ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہے، ان کے گردوں میں پانی ہے جس کے باعث انہیں سخت پرہیز کی تاکید کی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ امان اللّٰہ کو مزید دو روز اسپتال میں رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے لاہور کے نجی اسپتال میں معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پراعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری قوم امان اللّٰہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے، امان اللّٰہ کی فن کے لیے خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ امان اللّٰہ جلد صحت یاب ہو کر ایک بار پھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے۔

تازہ ترین