• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دودھ، حیدرآباد میں آٹا مہنگا ہونے پر نوٹس

سندھ حکومت نے کراچی میں دودھ اور حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی کھٹومل جیون کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےفی کلو ہے اور ڈیری فارمرز کو حکومتی فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔

معاون خصوصی نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں اور ڈیری فارمرز کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

کھٹومل جیون کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

تازہ ترین