• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی سربراہی میں محرم الحرام کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔محرم کے دوران صوبہ میں 33356 مجالس اور 8674 جلوس نکالے جائیں گے۔انتہائی حساس اور حساس اضلاع میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں ۔پاک فوج کے 6560اور رینجرز کے 3120 جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس کے 232328 اہلکار، 138335 رضاکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران پرامن فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔مجالس اور جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ رہیں۔
تازہ ترین