• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی دو سال میں مکمل نہ کرنا نااہلی ہے، ملک عدیل اعوان

پشاور(نمائند ہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور صوبے سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے کے لئے پختونوں کے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں متحد ہونے اور قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پشاور کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی میں بے حد تاخیر سے عوام کو بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پشاور کے تاجروں کا تین ارب روپے نقصان ہو چکا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے 2017میں بی آر ٹی کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ کی طرف سے 3مارچ کو بی آر ٹی کا افتتاح کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن دونوں وزراءاعلیٰ اپنا وعدہ پورا کر کے نہ دکھا سکے۔
تازہ ترین