• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،8ماہ کے دوران صدر زون میں 1923مقدمات درج

اسلا م آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا صدر زون مقدمات درج کرنے کے حوالے سے 1923 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر زون میں2018ء کے پہلے 8 ماہ میںمجموعی طور پر 1928 مقدمات درج ہوئے تھے 2019 ء میںپانچ مقدمات کم درج ہوئے، 49 کے مقابلے میں83 گاڑیاں چوری ہوئیں ،قتل کے 13 اور جاں لیواٹریفک حادثات کے 9 اور موٹر سائیکل چوری کے 40 مقدمات کم درج ہوئے۔1647مقدمات کے ساتھ رورل زون دوسرے نمبر پر رہا ، 2018ء میںدرج مقدمات کی تعداد 1864 رہی، قتل کے 4 ، جان لیوا ٹریفک حادثات کے 7 زیادتی، اغوا کے 20 سرقہ عام کے تین اور موٹر سائیکل چوری کے 6 مقدمات 2018ء کی نسبت زیادہ درج ہوئے ۔ سٹی سرکل میںمقدمات کی تعداد 2018ء کے مقابلے میں74 زیادہ رہی مجموعی طور پر 1541 مقدمات درج ہوئے ،قتل اور جان لیواٹریفک حادثات میںتین تین کی کمی رہی موٹرسائیکل چوری کے مقدمات بھی کم درج ہوئے ، سرقہ عام میں15 ، کار چوری میں12 ، زیادتی و اغوا میں20 ،اقدام قتل میں 17 کا اضافہ ہوا ۔انڈسٹریل ایریا زون میں1171 کے مقابلے میں1085 مقدمات درج ہوئے ، قتل کے مقدمات میں7 ،اقدام قتل 11 ، ٹریفک حادثات پانچ ، ڈکیتی 6، سرقہ بالجبر 55 ، نقب زنی 8 ،ٹیمپرز کار 34، ناجائز اسلحہ 39 ، چیک ڈس آنر4 اور متفرق دفعات کے مقدمات میں 25 کی کمی رہی۔ زیادتی و اغوا میں18 کار چوری 22، موٹر سائیکل چوری 2، موٹر سائیکل برآمدگی 8، سرقہ عام برآمدگی 8، ممنوعہ اشیاء 46 مقدمات کا اضافہ41 رہا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 233 مقدمات گزشتہ سال کی نسبت کم درج ہوئے ۔
تازہ ترین