• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ کی ڈبلیوایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

جنیوا میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی ہے۔

وزیرخارجہ کی ڈبلیوایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات


ذرائع کے مطابق ملاقات جنیوا میں جاری ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات پر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مسلسل کرفیوسےانسانی جانوں کوشدید خطرات سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر ٹیڈروس کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں خوراک اورادویات بھی میسر نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال سے نئےانسانی المیےکےرونما ہونے کی نشاندہی کررہی ہے۔

انہوں نے ڈبلیوایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل بات چیت کو دوران مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت لاکھوں نہتےکشمیریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود آج انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین