• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کنٹینرز ہٹا کر بند راستوں کو کھول دیا گیا

کراچی میں محرم الحرام کے باعث بند کئے گئے راستوں، سڑکوں اور گلیوں سے کنٹینر ہٹا کر انہیں کھول دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز محرم الحرام کے جلوس کے اختتام کے بعد رات گئے جلوس کی گزرگاہ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

جلوس کی گزرگاہ میں مختلف مقامات پر رکھے گئے کنٹینر ہٹادیے گئے ہیں ، نمائش چورنگی، نوائے وقت، پیپلز چورنگی، کوریڈور تھری، صدر سمیت مختلف سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز ہٹا کر فٹ پاتھ پر رکھ دئے گئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کنٹینروں کو سڑک کناروں اور فٹ پاتھوں سے بھی جلد اٹھا لیا جائے گا۔

تازہ ترین