• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیک چلاتے ہوئے قلابازیاں کھانے کا مظاہرہ

بائیک چلاتے ہوئے قلابازیاں کھانے کا مظاہرہ


یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم ان میں سے کچھ نوجوان اپنے شوق پورے کرنے کے لیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان تین برطانوی منچلوں کو ہی دیکھ لیں جو بائیک چلاتے ہوئے قلابازیاں کھانے کا حیرت انگیز مظاہر کر رہے ہیں۔

جنوبی مغربی برطانیہ کے ملک ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں تین اسٹنٹ رائیڈرز نے بائیک چلاتے ہوئے کئی فٹ بلند ریمپ سے چھلانگ لگائی اور فضا میں دو بار قلابازی کھانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ریمپ پر لینڈنگ کی۔

کھلاڑیوں کا یہ کارنامہ اپنی نوعیت کا پہلا اسٹنٹ ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

تازہ ترین