• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام سے روکے، رہنما

بری (خورشید حمید )گریٹر مانچسٹر کے ٹائون بری میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی، کشمیری اور دیگر کمیونیٹر کے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ایک مہینے سے کرفیو لگا ہے جس کی وجہ سے کشمیر میں خوراک، ادویات اور روز مرہ استعمال کی ایشاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ممبر پارلیمنٹ حنجمیرفروتھ، سابق ایم ای پی سجادحیدر کریم،کونسلرز تیمور طارق، خالد حسین، شاہینہ ہارون، طاہر رفیق، عمرانیہ فاروق، حنجمیر ڈیلی ،علامہ قاری خان محمد قادری ،راجہ نواز خان، راجہ رفیق، راجہ طارق محمود ،راجہ آفتاب شریف، راجہ ضیاءالحق ،چوہدری رضا، راجہ نوید، چوہدری شبیر رٹوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے، بھارتی فورسز کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی انسانی المیہ ہے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔مقررین کا مزید کہنا ہے کہ 5اگست کے مودی سرکار کے غیر آئینی اقدامات کے بعد دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر ایک فلش پوائنٹ بن کر ابھارا ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی آئینی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے سے باز رہے کشمیر کو جیل میں تبدیل کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے بھارت نے سیاہ قانون کے تحت کشمیریوں کو پرغمال بنانے کی ناکام کوشش کی ۔آج پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے امن پسند اور انسانی حقوق کے علمبردار کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ مظاہرے میں خواتین ،بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کی مذمت کی ۔شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن میں غیور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستانی افواج کے مظالم کو اجاگر کیاگیا۔
تازہ ترین