• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فرانس میں رواں سال گرمی سے 1500ہلاکتیں ہوئیں

فرانس میں رواں سال گرمی سے 1500ہلاکتیں ہوئیں


پیرس (اے پی پی) فرانس میں رواں سال گرمی کی دو مرتبہ لہر وںنے 1500سے زیادہ افراد کی جانیں لیں۔فرانسیسی وزیر صحت ایگنس بوزین نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں جون اور جولائی کے مہینوں میںگرمی کی دو مرتبہ آنے والی لہر سے 1500سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جوکہ 2003 کے بعد بڑی تعداد ہے جب 15ہزار افراد گرمی کے ہاتھوں دم توڑ گئے تھے۔انھوں نے کہاکہ ملک کے جنوب میں جون اور جولائی میں درجہ حرارت ریکارڈ 46 ڈگری سنٹی گریڈ تک گیا اور گرمی کی ایک لہر 18دن تک برقرار رہی جبکہ گرمی کی دوسری لہر نے جنوب کے ساتھ ملک کے دوسرے حصوں کو بھی اپنی گرفت میں لئے رکھا۔

تازہ ترین