اسلام آباد ( طاہر خلیل ) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ،بدھ کو نمائندہ جنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے تمام احباب اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔
ایران نے امریکا کو خطے میں شدید جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی اور کہا کہ تہران فیصلہ کن جنگ کےلیے تیار ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، حکومت سنجیدگی سے بات کرے تو حل نکل سکتا ہے۔
حکومتی اتحاد جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کراچی نے فیصلہ دے دیا، آج تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہار گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین سے جو سلوک ہو رہا ہے، وہ ہماری روایات کے منافی ہے۔
میرے اور فوجی و سول قیادت کے افغانوں سے براہِ راست اور بالواسطہ رابطے مسلسل جاری ہیں۔ مسلسل رابطوں کے باوجود افغانوں کی نفرت اور دشمنی میں کمی نہیں آئی: وزیر دفاع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے حکومت سے جو مانگ رہے تھے، حکومت اُس پر راضی تھی۔
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔
ڈاکٹر اور ان کے بچے کچھ دن سے نظر نہیں آرہے تھے۔ ڈاکٹر عمر نجی اسپتال میں ملازمت کرتے تھے: پولیس کو اطلاع دینے والے شخص کا بیان
کراچی میںنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) اسپتال کی نرسری میں بچوں کی موجودگی میں ویلڈنگ کی وڈیو سامنے آگئی ۔
دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے، وجہ پیٹرولیم مصنوعات کا مہنگا ہونا ہے۔ کہیں سنا ہے کہ کسی ملک میں لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہو؟ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے 6 سپوت شہید ہوگئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) مردان نے کارروائی کرکے ایم ڈی کیٹ طلباء کو نمبر بڑھانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول لیوی پر عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا کوئی ذاتی یا پارٹی کا ایجنڈا نہیں ہے۔
امریکی ٹیلی ویژن کے چیف رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ کن مرحلے میں ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے 7 ساتھیوں کو قتل کردیا گیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی پر ردعمل دے دیا۔