آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ذیقعد 1441ھ 8؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

باحجاب خاتون ڈاکٹر کو بھرتی کرنے سے انکار، اسرائیلی عدالت نے کلینک پر جرمانہ عائد کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے علاقے نتانیا میں واقع دانتوں کے ایک کلینک کو باحجاب ڈاکٹر کو بھرتی نہ کرنے پر عدالت نے کلینک پر 11؍ہزار ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، خاتون ڈینٹل ڈاکٹر نے کلینک انتظامیہ کے ساتھ اپنی بات چیت ریکارڈ کرلی جس میں سنا جا سکتا ہے کہ اگرچہ ان کا تاثر اچھا رہا لیکن مریض نہیں چاہیں گے کہ وہ باحجاب ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔ تل ابیب ریجنل لیبر کورٹ کے فیصلے کے مطابق، کلینک انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر کی خدمات سے انکار کرنا غیر قانونی اور متعصبانہ رویہ ہے۔ آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق، کلینک کے مالک اور ڈائریکٹر نے انٹرویو کے دوران اس بات کی تجویز پیش کی تھی کہ آیا ڈاکٹر کام کے دوران حجاب ختم کرنا ہوگا۔ خاتون ڈاکٹر نے اس سے انکار کیا جس پر بعد میں انہیں بتایا گیا کہ ان کی خدمات درکار نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید
اہم خبریں سے مزید