• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ؒکے یوم وفات پر تقریبات ،طلبا نے ملی نغمے پیش کئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، بخاری کالونی نواں شہر میں نجی سکول میں تقریب ہوئی، سماجی رہنما بیگم طاہرہ نجم نے کہا کہ قائداعظمؒ قوم کے عظیم رہنما کے طور پر تاقیامت یاد رکھے جائیں گے ،اس موقع پر طلبا نے ملی نغمے پیش کئے اور قائد اعظم کی جدوجہد کے حوالے سے تقاریر بھی پیش کیں، تقریب سے پروین نیاز،مس شبانہ ،شبانہ حمید قریشی،مس آسیہ ،مس اقراء نے بھی خطاب کیا ، چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام محمد اشرف قریشی کی صدارت میں تقریب ہوئی ،مہمان خصوصی نصرالدین نسیم ،رانااکرام الحق تھے، محمد اسلم قادری ،ظہیر الدین بابر، محمد اویس رضا قادری، حاجی مقصود حسین، محمد طارق شہاب، اویس رضا قادری، محمد علی رضا ،محمد سلیم ،تسلیم ،محسن رضا قریشی، شیخ محمد اشرف ،آصف غوری ،رانا عبد السّتار، محمد وسیم صدیقی، محمد بلال خاکوانی، مختیار قادری، ذوالفقار علی ، شیخ شاکر علی فریدی، محمّد نواز خان، ماجد خان غوری، شیخ زاہد حسین ، علی انصاری، ملک فاروق، شریف احمد، رضا قریشی رانامہرحسین نون ،شہزاد قریشی، نیر عباس بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین