• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیک ما کی الوداعی تقریب میں شاندار پر فارمنس


معروف ای کامرس کمپنی علی بابا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل جیک ما نے اپنے فیئرول کے موقع پر شاندار راک اسٹار پرفارمنس دی۔

جیک ما نے کر گٹار بجایا اورگانا گنگنا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔

انہوں نے  گزشتہ روز ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں کمپنی سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ جیک ما نے علی بابا کمپنی میں سی ای او کے عہدے کو 2013 میں خیرباد کہا تھا جس کے بعد وہ چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

بطور چیئرمین جیک ما نے کمپنی کو ای کامرس کے گرتے کاروبار سے باہر نکالا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

جیک ما نے اپنی باقی ماندہ زندگی تعلیمی خدمات میں صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

1999 میں قائم ہونے والی آن لائن کمپنی علی بابا کے اس وقت 460 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

تازہ ترین