• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 19 لاکھ مسلمانوں کیلئے حراستی کیمپ کی تعمیر

بھارت: 19 لاکھ مسلمانوں کیلئے حراستی کیمپ کی تعمیر


بھارتی حکومت نے آسام میں اپنی شہریت ثابت نہ کرنے والےمسلمانوں کو حراستی کیمپ میں منتقل کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

مودی سرکار نے غیر قانونی قرار دیئے گئے ریاست آسام کے 19 لاکھ مسلمانوں کے لیے 10 حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسام میں بھارتی حکومت بڑے پیمانے پر حراستی کیمپ قائم کر رہی ہے۔جہاں غیر قانونی قرار دیئے گئے مسلمانوں کو منتقل کیا جائے گا۔

نیشنل رجسٹرآف سٹیزن کی لسٹ میں نام نہ آنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کو شہریت ثابت کرنے کیلئے 120 دن کی مہلت دی گئی تھی۔

نقادوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار این آر سی کے ذریعے آسام کی بڑی مسلم آبادی کو نشانہ بنانا چاہتی ہے ۔

دوسری طرف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی گروپ بھی آسام میں مسلمان پناہ گزینوں کی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین