• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چڑیا گھر کی ترقی کیلئے کے ایم سی اور سماجی تنظیم میں معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چڑیا گھر میں ایک سماجی تنظیم (جوائن ہینڈز) کے ساتھ کراچی چڑیا گھر کی ترقی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم کراچی چڑیا گھر کو بین الاقوامی طرز کا چڑیا گھر بنانے کے خواہشمند ہیں دنیا بھر میں باغات اور ہیری ٹیج کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور ا ن کا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا ہے لیکن ہمارے یہاں اس کے برعکس ہو رہا ہے، شہر میں کئی پارک اجڑے ہوئے ہیں جنہیں درست کرنے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین