• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم آج مظفرآباد میں جلسہ کرینگے

اسلام آباد (خبرایجنسی)وزیراعظم عمران خان آج جمعے کو مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرینگے۔

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم آج مظفرآباد میں جلسہ کرینگے


دوسری جانب عمران خان کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ہونے والے جلسے میں نامور کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے جبکہ انہوں نے عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ وہ 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہےہیں جس میں دنیا کوبتائینگےکہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کیساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین