• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصاب فرسودہ،مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے، پوزیشن ہولڈرز

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں پری انجینئرنگ سال دوئم کے پوزیشن ہولڈرزنے نصاب کو فرسودہ قرار دے دیا۔ نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے، تعلیمی اور امتحانی نظام اطمینان بخش ہے۔مگر امتحانی مراکز میں نگرانی کا موثر انتظام کرنے ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار گذشتہ روز گورنمنٹ کالج برائے طلباء ناظم آباد کے قائد اعظم محمد علی جناح آڈیٹوریم میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے پری انجینئرنگ سال دوئم کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی میٹرو پولس انٹر میڈیٹ کالج فار گرلز کی طالبہ علیشبہ کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میں میری دادی کی دعائوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ میں کالج باقاعدگی سے جاتی تھی اور روزانہ کی بنیاد پر کلاس لیتی تھی مگر پڑھائی میں مزید بہتری کے لیے کوچنگ سینٹر بھی جایا کرتی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں علیشبہ کا کہنا تھا کہ اس شہر کے دنیا میں بہت جدید چیزیں آگئی ہیں نصاب میں بھی جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلی آنی چاہیے۔ہمارے اساتذہ کہتے ہیں کہ جو نصاب ہم نے پڑھا وہی تم لوگ بھی پڑھ رہے ہو۔ کیمسٹری کے مضمون میں ہم بہت پرانی چیزیں پڑھ رہے ہیں جدید نظریات شامل ہونے چاہیے۔

تازہ ترین