کراچی (اسٹاف رپورٹر) خالد بن ولید روڈ پر شہری سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،پویس کے مطابق خالد بن ولید روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران قریبی ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کر دی جس سے گھبرا کر ڈاکو موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ مشتعل افراد نے ان کا تعاقب کیا اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کراسے عوام سے چھڑا نے کےبعد اپنی حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا ، جہاں ڈاکو کی شناخت ظہیر الدین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے ۔