• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 60ہزار صحت کارڈ تقسیم، 500سے زائد افراد استفادہ کر چکے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کوضلع میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک 60 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور 500 سے زائد افراد اس کارڈ زسے علاج معالجےکی سہولت حاصل کر چکے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحت سہولت کارڈ سے علاج معالجے کیلئے بہترین پرائیوٹ ہسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ہے،ضلع میں کل 3 لاکھ 21 ہزار 874 صحت کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، کارڈ کی تقسیم کیلئے تحصیل سٹی اور تحصیل صدر میں10،10 سنٹر قائم جبکہ تحصیل شجاع آباد اور جلالپورپیروالا میں 5،5 سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین