• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریا آئرول سے نکالے گئےشیِرخوار کی شناخت ہوگئی

لندن (پی اے)ریڈکلف، گریٹر مانچسٹر میں دریائے آئرول سے نکالے گئے 11ماہ کے بچے کی شناخت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کا نام زکری بینیٹ ہے، جسے دریا سے نکالنے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایک 22سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سراغ رساں جیمی ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے جس میں ایک شیِرخوار کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واضح تو نہیں ہوسکا کہ بچہ دریا میں کیسے پہنچا۔ لیکن غیرمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی نے اس بچے کو پل سے دریا میں پھینکا۔ قریبی ریستوران میں کام کرنے والے ایک شخص اینزو کیبوڈیرا نے پولیس اور ایمبولینس سروس کو اطلاع دی۔
تازہ ترین