• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کیخلاف ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا ۔ سیریز کیلئے کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔ ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ہونیوالی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے19 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: تھریمانے، شنکانا پاکستان کیخلاف سری لنکا کی قیادت کریں گے

کھلاڑیوں کا کیمپ 18 ستمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا، جس کے بعد23 ستمبر کو حتمی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی

عمر اکمل نے اس سال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت کی تھی جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی 2016ء میں کھیلا تھا۔

پاکستان سے سیریز کےلیے سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


تازہ ترین