• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے، روایتی جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، مودی نے کرفیو لگا کر جبر کے ذریعے استحصال کا عمل کیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ مودی نے کشمیر میں مہم جوئی اس لیےکی کہ اسے پچھلے 5 سال میں کسی دباؤ کا سامنا نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مجھ سے بہت سینئر ہیں، انہیں مجھ سےزیادہ سمجھ ہے، شیخ رشید کو سمجھانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غزوہ ہند کےآغاز کا جملہ وزیرکی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لاک ڈاؤن کے لیے اے پی سی بلا لیتی ہے کشمیر پر کیوں نہیں بلاتی؟

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کا کیس چودھری نثار کے وقت کا ڈرافٹ کردہ ہے۔

تازہ ترین