• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رکن کانگریس کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیواورپابندیاں ختم کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی )امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے ،انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370 اور35 اے منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹائی جائے، وادی میں ذرائع مواصلات پر پابندی اور ادویات کا فقدان پیداہو گیاہے ،کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں،3 ہزارکشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین