آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات25؍جمادی الثانی 1441ھ 20؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسافر بسوں میں بھی بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(صباح نیوز) موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بھارتی فلموں، نفرت انگیز، مذہبی انتشار یا غیراخلاقی مواد پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ یہ اقدام پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور عوام کی جانب سے شکایات پراٹھایا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت ملک بھر کے سینما گھروں میں پہلے ہی بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کرچکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید