آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خطے میں امریکا کی موجودگی غیر قانونی ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کی موجودگی ناپسندیدہ، غیر قانونی اور مداخلت کرنے والی ہے۔

ترکی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی موجودگی کو خطے کے مسائل کی وجہ سمجھنے کے بجائے خطے کے ممالک اور یمن کے جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران نے جوہری معاہدے سے انحراف شروع کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امریکا کی موجودگی نے مستقل اس علاقے کو غیر محفوظ کر رکھا ہے، اس خطے کے مسائل خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور سمجھوتوں سے حل ہونے چاہئیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ یمن اور شام میں امریکا کی موجودگی مسائل کی وجہ ہے، ہمیں اگرخطے میں حقیقی استحکام چاہیے تو امریکا کی اس خطے میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی انقرہ میں شام کے حوالے سے ہونے والی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی گئے ہیں۔

ترکی، روس اور ایران کے سربراہان کے درمیان سہ فریقی اجلاس انقرہ میں ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید