• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی میں دو دن میں 100 سے زائد اعلی افسران کے تبادلے اور تقرریوں کی منظوری

کراچی (اسد ابن حسن) چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے دو دن کے اندر 100سے زائد فیلڈ آپریشن کے اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نعیم شوکت کاکہنا ہے کہ تبادلے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے ہیں۔ 12ستمبر کو آفس آرڈر نمبر 156/2019کے مطابق ملک بھر میں کارکردگی کی بنیاد پر فیلڈ آپریشن کے 59ریجنل ہیڈ اور ڈپٹی ریجنل ہیڈ کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں آئیں۔ ان تبادلوں اور تقرریوں کے اگلے روز 13ستمبر کو ایک اور آفس آرڈر نمبر 157/2019جاری کیا گیا جس میں مزید 59فیلڈ آپریشن افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے گئے۔ افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ریجنل ہیڈ ملتان ریجنل ہیڈ راولپنڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ہیڈ سرگودھا بطور ریجنل ہیڈ فیصل آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ڈپٹی ریجنل ہیڈ شیخوپورہ ریجنل ہیڈ سیالکوٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ آفس بطور ریجنل ہیڈ سکھر شامل ہیں۔ بہت سی تقرریاں ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں بھی کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن کا کہنا تھا کہ یہ تبادلے روٹین کے ہیں اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں اور یہ خالص میرٹ پر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین