• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہوگئے، پیپلز پارٹی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہوگئے، پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت یہ جان لے کہ وہ سندھ کو تقسیم کرنے کا اگر سوچے گی بھی تووہ خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی،ان خیالات کا اظہارانہوں نےپی پی پی کراچی ڈویژن کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل (4)149 کے غیر آئینی اقدام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف اتوار کوکراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس سازش کے روئے رواں فروغ نسیم کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے اور ان کا اصل قائد کون ہے جس کے ایجنڈے پر وہ کام کررہے ہیں،نیازی حکومت جان لے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے کارکنوں نے پہلے بھی وفاق دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہم آج ایک بار پھر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی نے کہا کہ کراچی کے سیاسی کارکنوں اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے صوبے میں امن قائم کیا،مظاہرے سے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی،ایم این اے شاہدہ رحمانی، آصف خان، شکیل چوہدری، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، اقبال ساند، جاوید شیخ، ایم پی اے ساجد جوکھیونے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین