• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی مشکلات کی وجہ سے صفائی وستھرائی کے مسائل کا سامنا ہے، چیئرمین بلدیہ کورنگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہےکہ مونسپل سروسز کی انجام دہی میں درپیش مالی مشکلات کی وجہ سے صفائی وستھرائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے، شاہ فیصل، ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث عوام کو تکالیف سے گزرنا پڑ رہا ہے ہمارا انفرا اسٹرکچر تباہ ہو رہاہے اور بلدیہ کورنگی کو صحت مند ماحول کے قیام اور بلدیاتی امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، چیئر مین نے ایم پی اےحمید الظفر اور سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی جنید خان کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔
تازہ ترین