• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے کار لفٹرسمیت 24ملزمان گرفتار، منشیات اور گاڑی برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کار لفٹر سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور گاڑی برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہو ئے 2کار لفٹر فہیم الدین اور پرویز کو گرفتار کر کے ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرلی،گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر کے نجی کورئیر کمپنی کا لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے بھرا کنٹینر برآمد کرلیا،قائد آباد پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا،رضویہ پولیس نے 2منشیات فروش عمر اور فقیر حسین کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی،ائرپورٹ پولیس نے سعود آباد پولیس کو مطلوب مفرور ملزم جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش کو بھی گرفتار کرلیا،کلفٹن پولیس نے 4رسیٹورنٹ پر چھاپہ مار کر شیشہ فروخت میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا،ناظم آباد پولیس نے گٹکا فروش عظیم، دوسری کارروائی میں کرائے داری ایکٹ کے تحت 3ملزمان رحمت اللہ ،نسیم اور تجمل کو گرفتار کرلیا،عوامی کالونی پولیس نے 3گٹکا فروش ، مدینہ کالونی پولیس نے 2گٹکا فروش صادق اور اویس جبکہ سکھن پولیس نے 3گٹکا فروش گرفتار کرلئے۔
تازہ ترین