کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہیڈ کوچ رہنے کے بعد جب مکی آرتھر رخصت ہوئے تو کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ برے لگنے لگے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کہتے ہیں کہ وہ غیرملکی کے بجائے ملکی کوچ کے ساتھ کام کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں، کیوں کہ پاکستانی کوچ کے ساتھ کھلاڑی کو اپنی بات کہنے یا کوچ کی بات سمجھنے میں کوئی مسئلہ نہیں پیش آتا۔یاسر شاہ نے کہا کہ وہ خوش قسمت تھے کہ انہیں عبدالقادر سے سیکھنے کا موقع ملا۔