• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت قانون میں بھی ملازمین کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت قانون نے بھی ملازمین کے لیے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین سمارٹ فون استعمال نہیں کرسکیں گے، نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کے مہمانوں کا بھی وزارت قانون و انصاف میں داخلہ بند کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور دیگر حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے، وزارت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

تازہ ترین