• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہانگ کانگ، مظاہرین کا چین پر دبائو کیلئے برطانوی قونصل خانے پر احتجاج

کراچی (نیوزڈیسک )ہانگ کانگ میں مظاہرین نے برطانیہ کے قونصل خانے کے باہر احتجاج میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ چین پر 22سال قبل دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے معاہدے پر عمل در آمد کے لیے دباؤ ڈالے۔

ہانگ کانگ، مظاہرین کا چین پر دبائو کیلئے برطانوی قونصل خانے پر احتجاج


برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین 1997 میں ہانگ کانگ کی چین کو حوالگی کے وقت شہریوں کے لیے طے کیے گئے حقوق اور آزادی دینے کے معاہدے پر عمل در آمد کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین احتجاج کے دوران برطانیہ کے جھنڈے بھی لہرا رہے تھے جبکہ بعض احتجاج کرنے والے برطانیہ کا ترانا بھی پڑھتے نظر آئے۔

احتجاج کے دوران شرکامکمل جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔

چین پہلے ہی دیگر ممالک کو متنبہ کر چکا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملے میں مداخلت نہ کرے کیونکہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

تازہ ترین