وفاقی وزیر برائے امور خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں اگر جرات ہے تو بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔
یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ بھارتی حکومت میں جرات ہے تو غلام نبی آزاد کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دے۔
شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کی ڈھٹائی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کشمیری پوری دنیا میں احتجاج کررہے ہیں، مودی کس منہ سےہوسٹن میں جلسہ کرنےجارہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا بھارتی موقف کو مسترد کر رہا ہے، کل یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث ہوگی، عمران خان کے نیویارک پہنچنے سے پہلے ہی بھارت بے نقاب ہوچکا ہوگا۔