• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، کشمیر کے جھنڈے تلے پاکستان کی سیاست سے فائدہ نہیں ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں جانا سب سے اہم فیصلہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر کئی دہائیوں سے موجود ہے،پاکستان کے سیاسی ایجنڈے کو کشمیر کے ایجنڈ ےمیں ضم نہ کیجئے،کشمیر کے مسلئے پر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ اور منزل ایک ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملکی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں جذبات کو نہیں ہسٹری سامنے رکھ کر فیصلہ کرتی ہیں ، پاکستان کےسیاسی ایجنڈے کو کشمیر کے ایشو کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی سے کر فیو اٹھایا جائے ، کشمیریوں کو نماز عید ادا کرنے دی جائے ، مذہبی فریضے کی اجازت دی جائے، بھارتی جیل میں قیدیاسین ملک سےاہلیہ مشال ملک کی ملاقات کرائی جائے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معاشی بہتری کا ناٹک کر رہاہے ، نہرو کی طرح مودی حکومت بھی پچھلے معاہدوں کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہپ پریس کانفرن کے دوران مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سفیر کو مقبوضہ کشمیر پر تشویش سے آگاہ کیا ہے،آپ کواقوام متحدہ میں اپناکیس دوبارہ اٹھانا ہے تو کوشش کر نا ہوگی، بھارت کرفیواٹھاتاہےتوپھرنسل کشی ہوگی اس کے لیے آوازاٹھاناآپ کی ذمے داری ہے، جدوجہدایسےمرحلےمیں ہے،اب آپ کامتحرک ہونااہم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عید ِ قرباں پر یہی پیغام ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں کشمیر کے مسلئے پر ایک پیج پر ہیں ۔

تازہ ترین