• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نوڈیل نوکمپرومائز‘عمران خان کا اپوزیشن پر دو ٹوک موقف

وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن سے متعلق دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہنا ہے کہ ’نو ڈیل ، نو کمپرو مائز‘ ، احتساب کا عمل شفاف اور بے لاگ ہے، جاری رہےگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم عمران خان اور آئی بی

وزیراعظم عمران خان نے ا پنے معاونِ خصوصی بابر اعوان سے ملاقات کے دوران اپوزیشن سے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہےگا، پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے، احتساب کا عمل شفاف اور بےلاگ ہے، جاری رہےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پوری توجہ کشمیرکاز پر مورکوز  ہے، جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی، احتساب کاعمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں

بابر اعوان نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پرحکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا، پہلی بارکامیاب خارجہ پالیسی کےباعث پوری دنیامیں کشمیر کامقدمہ سنا گیا۔

تازہ ترین