• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران جھگڑا ، 1 بچہ جاں بحق


کراچی میں ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران بچوں کے جھگڑ ے میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

کراچی : ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران جھگڑا ، 1 بچہ جاں بحق


گلبرگ میں ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں ایک بچے نے دوسرے کو مار مار کر جان سے ماردیا۔

جھگڑے کے دوران 13 سالہ راجو نے 12 سالہ شاہ زیب کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کردیا، مقتول بچے کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ 13 سالہ ملزم راجو فرار ہوگیا۔

دونوں بچوں کے درمیان جھگڑا ویڈیو گیم مشین میں ٹوکن پھنس جانے اور باری کے انتظار پر ہوا تھا۔

گیمنگ زون میں جھگڑے کے دوران بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ گلبرگ تھانے میں مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں 13 سال کے راجو کو نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین