• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگرو اورامریکی کمپنی کی شراکت داری خوش آئند ہے، پاؤل جونز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں امریکا کے سفیر پائول ڈبلیو جونز نے کہا ہے کہ اینگرو اور امریکی کمپنی ایکسلیٹر کی شراکت داری خوش آئند ہے جو پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ بات انھوں نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی، امریکا کے سفیر پائول ڈبلیو جونز نے 4سال کے قلیل ترین عرصے میں 250ایل این جی کارگو جہازوں کی جہاز سے جہاز ایل این جی کی منتقلی کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔امریکی سفیر کاپورٹ قاسم پرواقع اینگرو کے ایل جی ٹرمینل پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے استقبال کیا۔ اس موقع پر یوایس قونصل جنرل اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ پائول ڈبلیو جونز نے ملک کے پہلے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹ کا بھی جائزہ لیا جو کہ2015 میں اینگرو ایلنجی ٹرمینل کیلئے پاکستان لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اینگرو ایلنجی ٹرمینل اینگرو اور امریکی کمپنی ایکسلریٹ انرجی کا اشتراک ہے جبکہ اس کے انوسٹمنٹ پارٹنرز ورلڈ بینک گروپ اور ہالینڈ کا رائل ووپاک ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر پائول ڈبلیو جونز نے ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ گھروں اور صنعتوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کرنے کیلئے صاف اور سستی گیس ایل این جی کے ذریعے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اینگرو اور ایکسلریٹ کی شراکت داری دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تیز ترین 250 جہازوں سے دوسرے جہازوں کو ایل این جی کی منتقلی پرمیں دونوں کمپنیوںکو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اینگرو اور امریکی کمپنی ایکسلیٹر کی شراکت داری پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری کو ظاہر کرتی ہے۔ اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ امریکی سفیر نے ٹرمینل کا دورہ کیا۔

تازہ ترین