• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹنرسکولوں میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے طلبہ کی انرلنمنٹ کے اہداف پورے نہ ہونے پر پارٹنرسکولوں کو نئے بچوں کے داخلوں کےلیے تاریخ میں توسیع کردی ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی پالیسوں میں تسلسل نہ ہونے،آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہونے اور ادارے کا مستقل سربراہ نہ ہونے کے باعث پیف ایجوکیشن فائونڈیشن پارٹنر سکولوں سے مطلوبہ تعداد میں طلبہ کی انرولنمنٹ کے اہداف پورے نہیں کر سکی۔ جس کے باعث انتطامیہ نے نئے داخلوں کے لیے تاریخمیں توسیع کر دی۔ اس سے قبل نئے داخلوںکی آخری تاریخ 15 ستمبر تھی۔ جس میں توسیع کر کے 30ستمبر تک نئے داخلو ں کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ آئندہ دو روز میں آن لائن سسٹم بھی مرمت کے لیے بند رہے گا۔ذرائع کے مطابق پیف نے برطانوی تنظیم کی امداد پر منتخب12 اضلاع میں نئے داخلو ںکی اجازت دی تھی ،تاہم ان 12 اضلاع میں تنظیم کی جانب سے دی گئی امداد کے مطابق داخلے نہیں ہوسکے، جس پر انتظامیہ نے اہداف کو پورا کرنےکےلیے دیگر اضلاع میں بھی نئے داخلے کر نے کی آخری تاریخمیں توسیع کر دی۔اس حوالےسے پیف نے ساڑھے سات ہزار سکولوں کے لیے سرکلر جاری کردیا ہے ۔یہ فیصلہ پیف پارٹنر سکولوںکے نمائندگان اور پیف انتظامیہ کے مابین ہونے والےمذاکرات میں کیا گیاتھا۔ تاہم اس حوالےسے نوٹفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین