• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپواساکاخیبرپختونخواکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

پشاور(نیوزڈیسک) اسلامیہ کالج میں فپواسا (خیبر پختو نخوا )کے زیر اہتمام اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت فپواسا (خیبر پختو نخوا ) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سرتاج عالم نے کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخواکی یونیورسٹیوں کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں بھرتیوں سے پاپندی اٹھانے ،خلاف ایکٹ منتخب ہونے والے وائس چانسلرزکے خلاف انکوائری کرانے، گذشتہ دس سالوں میں ہونے والی بھرتیوں کی چھان بین کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام ،اسلامیہ کالج پشاور،اور ویمن یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر کی آسامی کو جلد از جلد مشتہر کرنے ،اور اسلامیہ کالج اورگومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی غیر آئنی اور غیر قانونی توسیع کو کالعدم قراردینے ،اور اساتذہ کے استحصال کو روکنے اور ایکٹ کی خلاف ورزی کو روکنے کے مطالبات کیے گئے اورآئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے منگل اور بدھ (17 -18 ستمبر) 10 سے 12بجے تک تمام یونیورسٹیوں میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور بروز جمعرات 19ستمبر سے مکمل ہڑتال ہوگی اور فپواسا کے زیر اہتمام پیوٹا سنٹر سےاحتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی جس میں تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی شرکت لازمی ہوگی اس کے باوجود مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں فپواسا کے زیر اہتمام بنی گالہ میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔یادرہے کہ اس سے قبل 29 اگست کوفپواسا ہی کے زیر اہتمام مذکورہ مطالبات کے منوانے کے لیے 7ستمبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی اور 2ستمبر کواسی سلسلے میں ایک تفصیلی پریس کانفرنس کے ذریعے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا جسے حکومت نظر انداز کرچکی ہے ۔
تازہ ترین